بیجنگ(این این آئی)چین میں ایک کمپنی نے سیکس ڈولز کو کرائے پر دینے کی سروس شروع کرنے کے چند دن بعد ہی اسے بند کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹچ نامی کمپنی نے جمعرات کو بیجنگ میں پانچ مختلف اقسام کی سیکس ڈولز کو ایک دن یا زیادہ عرصے کے لیے کرائے پر دینے کی سروس کا آغاز کیا تھا۔کمپنی نے چین میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ویبو پر ایک بیان میں کہا کہ ہم اس سروس کے منفی
اثرات پر معذرت کرتے ہیں۔تاہم کمپنی نے اس کے ساتھ زور دیا ہے کہ سیکس ’فحاشی’ نہیں ہے اور ہم اس سمت میں کام جاری رکھیں گے جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ لطف اندوز ہو سکیں۔کمپنی نے ویبو پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس کا اصل مقصد قیمتی سلیکون ڈولز بنانا تھا جو کم قیمت ہوں تاہم اس پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔کمپنی نے کہا کہ وہ ان گاہکوں کو دگنا زرِتلافی ادا کریں گے جنھوں نے گڑیا کی بکنگ کرا رکھی تھی۔ٹچ کمپنی نے بتایا کہ یہ سروس دو دن تک ہی چل سکی جس کے دوران اس میں بے حد دلچسپی دیکھی گئی اور ہمیں متعدد درخواستیں موصول ہوئیں۔کمپنی کے ایک ترجمان نے ای میل کے ذریعے بتایا کہ’ ہم نے تجرباتی آپریشن کے لیے دس گڑیا تیار کی تھیں اور ہمیں صارفین کی جانب سے بہت مثبت ردعمل ملا ہے۔ لیکن چین میں یہ بہت مشکل کام ہے اور اس مسئلے پر پولیس کے ساتھ بہت زیادہ تنازعے کا سامنا کرنا پڑا۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی نے سیکس ڈول کو 46 ڈالر یومیہ پر کرائے پر دینا شروع کیا تھا جس میں گڑیا کے مختلف ماڈلز پیش کیے جا رہے تھے جن میں چینی، کورین اور روسی گڑیا شامل تھیں۔