ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

معروف سافٹ وئیر ’’ان پیج‘‘ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا ہتھیار نکلا۔۔پاکستان کی جاسوسی کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اردو سافٹ ویئر ان پیج کے ذریعے بھارتی ایجنسیاں پاکستانی صارفین کا ڈیٹا چرا رہی ہیں جبکہ اسے جاسوسی کیلئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے، پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کے سائبر ونگ نے وزارت کے تمام شعبوں کو بذریعہ خط مطلع کر دیا۔کراچی کے ایک ماہنامہ ’’کمپیوٹنگ ‘‘کی رپورٹ کے مطابق یہ خط وزارت کے سائبر ونگ میں

تعینات نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد بلال ظفر کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے۔ان پیج صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اردو، سندھی، پشتو اور دیگر نستعلیق طرز تحریر استعمال کرنے والی زبان بولنے اور لکھنے والے استعمال کرتے ہیں۔صرف پاکستان میں ہی ایک کروڑ سے زیادہ لوگ اس سافٹ ویئر کو استعمال کرتے ہیں جبکہ بھارت ، برطانیہ اور امریکہ میں بھی یہ سافٹ ویئر استعمال کرنے والے لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔ اگر صرف پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں ان پیج تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے استعمال کیا جارہا ہے۔ان پیج تیار کرنے والی کمپنی Concept Software کا تعلق بھارت کی ریاست ہریانہ سے ہے اور وزارت اطلاعات و نشریات کے خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کمپنی کا مبینہ تعلق بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے ہے اور یہ ایجنسیاں ان پیج کی مدد سے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا چرا رہی ہیں۔خط میں اس حوالے سے مزید کوئی تفصیل نہیں دی گئی کہ یہ دعویٰ کس بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ ماضی میں بھی ان پیج پر اس قسم کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں لیکن کبھی بھی کوئی ایسا تحقیقی مواد نہیں دیا گیا جو الزامات کو ثابت کرتا ہو۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…