نیویارک(آن لائن)نوکیا کا سب سے سستا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پا نچ اکتوبر کو لانچ کیا جائیگا،سمارٹ فون کمپنیوں کی ڈیوائسز کی تصاویر لیک کرنے والے ایون بلاس نے ٹوئٹر پر نوکیا 2 کی تصویر جاری کی ہے جو اس کمپنی کا انٹری لیول فون ہے۔تصویر کو دیکھ کر بھی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ عام اسمارٹ فون ہے جس میں فزیکل نیوی گیشن بٹن فرنٹ پر موجود نہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نوکیا 2 میں بیک پر ایک ہی کیمرہ دیا گیا ہے
جو کہ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ہے جبکہ اس میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیئے جانے کا امکان ہے۔سب سے خاص بات یہ ہے کہ تصویر میں فون کے وال پیپر پر 5 اکتوبر کی تاریخ درج ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ فون اگلے ماہ سامنے آسکتا ہے، تاہم کمپنی نے فی الحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔یہ فون ایک جی بی ریم، کوالکوم اسنیپ ڈراگون 210 پراسیسر، 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ہوگا۔اس سے ہٹ کر یہ سنگل اور ڈوئل سم ورڑن میں متعارف کرایا جاسکتا ہے جبکہ ایل ٹی ای بینڈ سپورٹ والا ورژن بھی ہوسکتا ہے۔