اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا، تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کروا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین بھیجے ہوئے پیغامات کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔ واٹس ایپ ’’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘‘ نامی فیچر ٹیسٹ کر رہا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے ڈیلیٹ فار ایوری ون نامی فیچر کے کامیاب تجربے کے بعد اسے صارفین کے لیے متعارف کروا دیا جائے گا۔
اس فیچر کی مدد سے آپ اپنے بھیجے ہوئے پیغامات کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔ دریں اثناء اس سے قبل واٹس ایپ نے مزید نئے فیچر متعارف کروائے، سمارٹ فونز کے معروف ترین میسنجر واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے شاندار فیچر متعارف کروائے ہیں۔ ان فیچرز سے واٹس ایپ صارفین اب پکچر ان پکچر ویڈیو کالز اور ٹیکسٹ سٹیٹس سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔ پکچر ان پکچر اینڈرائیڈ اور یو کا وہ فیچر ہے جس سے صارفین مین ایپلی کیشن کے سامنے نہ ہونے کے باوجود بھیچھوٹی سی ونڈو میں ویڈیو دیکھ سکیں گے۔ اس فیچر کا صارفین کے لیے ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ صارفین ویڈیو کال کے دوران اپنی ونڈو کو چھوٹا کرکے فون میں کوئی اور ایپ کھول سکیں گے یا کوئی بھی اور کام کر سکیں گے۔ پکچر ان پکچر کا یہ فنکشن ابھی صرف اینڈرائیڈ اوریو ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ اور یو ڈیوائسز رکھنے والے صارفین واٹس ایپ کے اس فیچر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو سہولت دینے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کروا رہا ہے جس سے صارفین میں واٹس ایپ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امید ہے ڈیلیٹ فار ایوری ون بھی صارفین کو بے حد پسند آئے گی۔