اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسان کی عمر بڑھنے کے ساتھ اس کے دانت خراب ہونا بھی شروع ہو جاتے ہیں لیکن مہنگے علاج کی بجائے سستی اسپرین اس کو ریورس کرنے میں مدد دے سکتی ہے، یہ سستی اور درد کش گولی دانتوں کو اپنی مرمت خود کرنے پر مجبورکرتی ہے یہ حیرت انگیز گولی غریب لوگوں کےلئے انتہائی مفید ہے کیونکہ اب ان کو مہنگے علاج کرانے کی ضرورت نہیں بلکہ ایک گولی سے دانتوں کے مسائل دور ہو جائیں گے،
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گولی دانتوں کی مرمت کے ساتھ دانتوں کی عمر میں بھی اضافہ کرتی ہے اور طبی اخراجات میں نمایاں کمی لانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مہنگا علاج کروایا بھی جائے تو بھی دانتوں کی فلنگ تو کی جاتے ہے لیکن کچھ عرصہ میں پھر دوبارا وہی فلنگ کروانا پڑتی ہے لیکن اس گولی کی خاص بات یہ ہے کہ اگر آپ اسے استعمال کرتے ہیں تو یہ دانتوں کو خود ہی ان ہی مرمت پر مجبور کرتی ہے اور سب سے بڑ کر یہ کہ یہ گولی صرف دانت مرمت نہیں کرتی بلکہ دانتوں کی عمر کو بھی لمبا کرتی ہے،بتایا گیا ہے کہ اب اگلے اقدم کےلئے اس گولی کو کلینکل ٹرائل میں آزمائش کی جائےگی جس سے مزید معلومات بھی مل سکتی ہیں۔