بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

گلیکسی نوٹ 8 پر حیران کن ڈسکاؤنٹ، 20 فیصد ڈسکاؤنٹ لینے کے لئے آپ کو کیا کرنا ہو گا؟ سام سنگ کا شاندار اعلان

datetime 7  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی )سام سنگ ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر نے پاکستان میں گلیکسی نوٹ 8 کے پری آرڈر کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک مرتبہ پھر سام سنگ پری آرڈر کرنے والے صارفین کے لئے اتحاد ایئر ویز پر مفت وائی فائی رسائی اور 20 فیصد رعایت سمیت ایک سال کے لئے غیر محدود رسائی کے ساتھ آئی فلیکس کی رکنیت کی پیشکش کی ہے۔انفینیٹی ڈسپلے کے ساتھ اس نئی ڈیوائس کی پاکستان میں قیمت 108,999 روپے ہے

سام سنگ 26 ستمبر سے اس کی ترسیل شروع کرے گا۔ صارفین 4 ستمبر سے 24 ستمبر 2017ء تک نئی ڈیوائس کے لئے آرڈر کر سکتے ہیں۔ اس کا پری آرڈر آن لائن یا ذاتی طور پر سام سنگ سٹورز پر جا کر کیا جا سکتا ہے۔ سام سنگ پاکستان اور افغانستان کے صدر مسٹر وائی جے کم نے کہا کہ ہمیں اس نئی ڈیوائس کو متعارف کرانے پر فخر ہے جس نے سمجھدار صارفین کے لئے معلوماتی تفریح اور فوری عالمی رسائی کا وعدہ کیا ہے جو تیز رفتار طرز زندگی گذارنے کی خواہش رکھتے ہیں اور آج کی انتہائی مسابقتی پیشہ ورانہ دنیا میں سبقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ دنیا کی ممتاز ایئر لائن ’’اتحاد ایئر ویز‘‘ کے ساتھ دنیا بھر میں شاندار سفری رعایت سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ گلیکسی نوٹ 8 کے دلچسپ فیچرز میں 6.3 انچ کواڈ ایچ ڈی پلس (2960×1440) سپر ایمولڈ ڈسپلے، 10nm اوکٹا کور ایکسی نوس 8895 پروسیسر، 6 جی بی ریم، 64 جی بی انٹرنل سٹوریج جو میموری ایس ڈی کارڈ سے وسیع ہو سکتی ہے، شامل ہیں۔ اس میں او آئی ایس اور وائیڈ اینگل f/1.7، ٹیلی فوٹو اور ایک f/2.4 کے ساتھ 12 میگا پکسل بیک کیمرہ، 8 میگا پکسل f/1.7 فرنٹ کیمرہ نصب ہے۔ یہ 3300 ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائیڈ 7.1.1 نوگٹ آپریٹنگ سسٹم کا حامل ہے۔ یہ طاقتور نیا سمارٹ فون تین دلکش رنگوں میپل گولڈ، مڈ نائیٹ بلیک اور آرکیڈ گرے میں دستیاب ہوگا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…