جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں چینی ہائبرڈ وائی فائی رکشہ متعارف کرادیا گیا قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے !!

datetime 6  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ آٹو پارٹس شو میں شریک ایک پاکستانی کمپنی نے چین کا تیار کردہ ہائبرڈ رکشہ متعارف کرادیا،پاکستانی کمپنی گرین وہیلز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے متعارف کردہ چینی ہائبرڈ رکشے کو مقامی طور پر اسمبل کیا گیا ہے اور یہ ہائبرڈ رکشہ ایئر کنڈیشنرز اور نان ایئر کنڈیشنر دونوں ورائٹی میں دستیاب ہے جبکہ اس رکشہ میں مسافروں کو وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔اس ضمن میں کمپنی حکام نے بتایا کہ نان اے سی ہائبرڈ رکشہ

کی قیمت 4لاکھ روپے ہے اور یہ 200سی سی کے ساتھ 4کلو واٹ گھنٹے کی الیکٹرک پاور کا بھی حامل ہے ۔کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ رکشہ کی خریداری کیلئے انہیں کافی آرڈرز موصول ہوئے ہیں اور وہ جلد ہی اس رکشہ کو سندھ کے بعد ملک کے دوسرے صوبوں میں بھی فروخت کیلئے پیش کرینگے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایئر کنڈیشنڈ رکشہ کی قیمت ساڑے چار لاکھ روپے ہے ،آٹو میٹک ڈور سسٹم اور وائی فائی سے مزین اس اے سی ہائبرڈ رکشہ کو کمپنی حکام نے خواتین کے سفر کیلئےبہترین قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…