جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

گوگل نئے منصوبے شروع کرنے والے پاکستانیوں کومفت تربیت سمیت مالی مدد بھی دے گا،طریقہ کار کی تفصیلات جاری

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)انٹرنیٹ گرو کمپنی گوگل نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ترقی پذیر ممالک کے نوجوانوں کیلئے نئے منصوبے کا آغاز کردیا۔لاؤنچ پیڈ ایکسیلیٹر نامی اس منصوبے میں گوگل ان افراد یا نوجوانوں کو مفت تربیت دینے سمیت مالی مدد فراہم کریگا جو انٹرنیٹ پرنئے منصوبے بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔منصوبے کے تحت پاکستان سمیت ایشیا، افریقا اور لاطینی امریکا و یورپ کے دیگر ترقی پذیر ممالک کے ان افراد کو گوگل کے ہیڈ کوارٹر میں تربیت فراہم کی جائیگی

جنہوں نے کسی بھی طرح کی سماجی اور معاشرے کی بھلائی سے متعلق کوئی ویب سائٹ بنائی ہوگی یا پھر انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا کوئی منصوبہ شروع کیا ہوگا۔گوگل کے بیان کے مطابق پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اس منصوبے کا آغاز 31 اگست 2017 کو ہوچکاجس کے بعد کوئی بھی ویب سائٹ یا نیا منصوبہ شروع کرنے والے افراد اپنے منصوبے کی بنیاد پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔نئی ویب سائٹ یا منصوبہ شروع کرنے والے افراد کو شارٹ لسٹ کیے جانے کے بعد انہیں سان فرانسسکو میں موجود گوگل ہیڈ کوارٹرز میں تکنیکی تربیت فراہم کی جائیگی۔نئے ڈویلپرز کو ماہر انجینئرز اور مایہ ناز انٹرنیٹ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تربیت فراہم کریں گے، جب کہ تربیت لینے والے افراد کے تمام اخراجات بشمول رہائش اور سفری سہولیات گوگل ہی برداشت کرے گا۔گوگل نے یہ نیا منصوبہ پاکستان سمیت ایشیا کے دیگر ممالک بنگلا دیش، سری لنکا اور میانمار میں بھی شروع کیا ہے جبکہ افریقی ممالک میں الجیریا، مصر، گھانا، مراکش، تنزانیہ، تیونس اور یوگنڈا شامل ہیں۔منصوبے کے لیے لاطینی امریکا کے کوسٹا ریکا، پاناما، پیرو اور یوراگوئے جبکہ وسط مشرقی یورپی ممالک ایسٹونیہ، رومانیہ، یوکرین، بیلاروس اور روس کے افراد بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔اس منصوبے کے لیے اپلائی کرنے والے نئے ڈویلپرز کیلئے لازمی ہوگا کہ ان کی جانب سے شروع کی گئی ویب سائٹ یا دیگرانٹرنیٹ منصوبہ ’لازمی طور پر تکنیکی ہو‘، ’منصوبہ مقامی مارکیٹ کو ٹارگیٹ کرتا ہو‘، ’اس کی جانب سے پیش کردہ مصنوعات یا آئیڈیا عوام میں مقبول ہو‘ اور منصوبہ لازمی طور پر ان ہی ممالک میں شروع کیا گیا ہو ٗ

جہاں کیلئے گوگل نے اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔خواہش رکھنے والے افراد یا نئے ادارے آئندہ ماہ 2 اکتوبر تک اپنے منصوبے کی بنیاد پر یہ اسکالر شپ حاصل کرنے کیلئے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…