ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ماسکو: انٹرنیٹ کی آزادی کے حق میں مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد گرفتار

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو ( آن لائن )روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے حکام کی طرف سے مظاہروں پر پابندی کے باوجود احتجاج کے لیے جمع ہونے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس مظاہرے میں شامل ایک ایسے شخص کو ہفتے کو گرفتار کیا گیا جو ایک ایسی ٹی شرٹ پہنے ہوا تھا جس پر روس کے صدر ولایمر پوٹن کا حوالہ دیتے لکھا ہوا تھا کہ ” پوٹن ہٹلر سے بھی بدتر ہے۔”اس کے علاوہ کئی دیگر مظاہرین کو بھی حراست میں لے لیا گیا جنہو ں نے ایسے نشانات پہنے ہوئے تھے

جو ‘ایل جی بی ٹی’ یعنی ہم جنس پرستوں اور ٹرانس جینڈر (خواجہ سراؤں) کی حمایت کا مظہر ہیں۔اس مظاہرے میں شامل بعض افراد نے ” روس آزاد ہو گا” اور “روس میں سنسر شپ نہیں ہو گی” کے نعرے بلند کیے۔اسی طرح کے مظاہرے روس کے دیگر شہروں بشمول سینٹ پیٹرز برگ، نووسی برسک یارووایا میں بھی منعقد کیے گئے۔مظاہرین اس قانون میں ترمیم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے جس میں انٹرنیٹ تک رسائی کو محدود کرنا بھی شامل ہے۔گزشتہ ماہ روس کی پارلیمان نے ایک قانون منظور کیا جس میں بعض ایسی ویب سائیٹس تک رسائی کے لیے بعض ویب ٹولزکے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی جن پر عہدیداروں نے قدغن لگا رکھی تھی۔مظاہرین نے ان افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا جنہیں مبینہ طور پر انٹرنیٹ پر ” انتہا پسندی ” پر مبنی مواد پوسٹ کرنے کی وجہ سے جیل میں ڈال دیا گیا ہے اور انہوں نے اس سرکاری ادارے کے سربراہ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے جو انٹرنیٹ کے استعمال کی نگرانی کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…