اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ناسا کی جانب سے دنیا کے مختلف حصوں کی تصاویر جاری کی جاتی رہی ہیں جو کہ آپ دیکھ ہی چکے ہوں گے لیکن اس بار ناسا انتظامیہ نے پاکستان کی خلاء سے بنائی جانے والی مختلف تصاویر جاری کی ہیں، ان تصاویر میں ناسا نے پاک بھارت سرحد کی نشاندہی اورنج لائن کے ذریعے کی ہے، دوسری تصویر پاکستان کے شہر کراچی کی ہے خلاء سے لی جانے والی تصویر میں کراچی شہر میں روشنی واضح طور پر دکھائی دیتی ہے، اور انہی روشنیوں کو دیکھ کر یہ
کہا جا سکتا ہے کہ واقعی کراچی روشنیوں کا شہر ہے، ناسا کی جانب سے جاری کی گئی تیسری تصویر مڈل ایسٹ کے وسط کی جاری کی گئی ہے جس میں بائیں ہاتھ کی طرف پاکستان ہے اور اس میں کراچی بالکل واضح نظر آ رہا ہے اس کے علاوہ پاک بھارت بارڈر بھی نظر آ رہا ہے۔ چوتھی تصویر میں پاکستان کے مختلف شہروں کو دکھایا گیا ہے اور پانچویں تصویر میں پاکستان کے شمالی علاقوں کی تصویر ہے اس تصویر میں پہاڑی علاقے برفباری سے مکمل ڈھکے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔