بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سام سنگ کا شاندار نیا فون جو کمپنی کی تاریخ کا پہلا کیسا فون ہوگا؟

datetime 23  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ کی جانب سے بدھ (23 اگست) کو نئے گلیکسی نوٹ 8 کو متعارف کرایا جارہا ہے جو پہلے سے زیادہ بڑے انفٹنی ڈسپلے، اسٹائلوس پین اور طاقتور کیمرے کے ساتھ ہوگا۔سام سنگ نے اس حوالے سے جو ٹیزر جاری کیا، اس میں ایک فون کو اسٹائلوس پین کے ساتھ دکھایا گیا، جس کی ٹیگ لائن ہے ‘ڈو بگر تھنگ۔گزشتہ سال جو گلیکسی نوٹ پیش کیا گیا تھا وہ چند خوبصورت ترین فونز میں سے ایک تھا

مگر بیٹریاں پھٹنے کے مسئلے نے اسے ناکام بنادیا۔تاہم سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 کے ذریعے ایک بار پھر صارفین کا اعتماد جیتا جسے رواں سال کا سب سے بہتر اینڈرائیڈ فون قرار دیا جارہا ہے مگر کمپنی کو توقع ہے کہ نوٹ 8 اس کی سابقہ شہرت کو واپس دلائے گا۔یہ فون بدھ (23 اگست) کو متعارف تو کرادیا جائے گا تاہم اسے فروخت کے لیے پیش کرنے میں چند ہفتے درکار ہوں گے اور ممکنہ طور پر یہ 15 ستمبر سے پہلے دستیاب نہیں ہوگا، جس کا مقصد آئی فون کو ٹکر دینا بھی ہے جو ستمبر میں سامنے آئے گا۔اب تک سامنے آنے والی لیکس کے مطابق نوٹ ایٹ 6.3 انچ کی سپر امولیڈ ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جو کہ بیزل لیس اسکرین ہوگی، بالکل گلیکسی ایس ایٹ کی طرح۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نوٹ ایٹ سام سنگ کا پہلا فون ہے جس میں ڈوئل لینس کیمرہ دیا جارہا ہے۔گلیکسی نوٹ 8 چار رنگوں بلیو، گولڈ، بلیک اور سلور میں دستیاب ہونے کا امکان ہے، جبکہ اس میں 128 جی بی اسٹوریج کا ورژن بھی ہوگا۔نوٹ ایٹ کے حوالے سے صارفین کے لیے باعث تشویش سابقہ ڈیوائس کی بیٹریوں کا مسئلہ ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس مسئلے پر قابو پالیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے اب کی بار کم طاقت کی 3300 ایم اے ایچ بیٹری ڈیوائس کے ساتھ ہوگی تاکہ یہ زیادہ گرم ہوکر پھٹ نہ سکے، جبکہ اس میں وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی ہوگا۔ ابھی تک پراسیسر کے بارے میں تو کچھ علم

نہیں مگر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس فون میں سام سنگ کا نیا ایکسینوس 8895 پراسیسر ہوسکتا ہے۔یہ فون سستا نہیں ہوگا، گزشتہ سال کا گلیکسی نوٹ سیون 967 ڈالرز کا تھا، لہذا گلیکسی نوٹ ایٹ اس سے بھی زیادہ مہنگا ہوگا بلکہ یہ سام سنگ کا پہلا فون ہوگا جو ایک ہزار ڈالرز سے زیادہ کا ہوسکتا ہے۔ ایک لیک کے مطابق اس کی قیمت ایک ہزار سے 11 سو ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…