پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

ایک گیراج کے دفتر سے شروع ہونے والے ’’گوگل‘‘ کی عظیم کہانی

datetime 20  اگست‬‮  2017 |

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ذرا تصور کریں کہ، دنیا میں اگر گوگل نہ ہوتا تو کیا ہوتا؟گوگل کے بغیر اس دنیا کا تصور ہمیں چند لمحوں میں ہی کہاں سے کہاں پہنچا دیتا ہے، لیکن یقین مانیں یہ دنیا 1998 سے پہلے گوگل کے بغیر ہی تھی۔آج الٹے، سیدھے، غلط اسپیلنگ اور ادھورے جملے لکھنے کے باوجود دنیا کے راز اور معلومات ہمیں دستیاب کر دینے والے گوگل سرچ انجن کو سب سے پہلے 1998 میں بنایا گیا تھا۔لیکن اسے دنیا

میں عام استعمال کے لیے 19 اگست 2004 کو پیش کیا گیا، دنیا 18 اگست 2004 تک بھی ایسی نہ تھی جو آج ہے۔گوگل کی تخلیق کی کہانی کیلی فورنیا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے نوجوان طالب علموں لیری پیج اور گراڈ اسکول کے طالب علم سرگی برن کے درمیان ہونے والی ملاقات سے ہوئی۔دونوں پی ایچ ڈی کے طالب علم تھے، انہوں نے پہلی ملاقات میں تو کسی چیز پر اتفاق نہیں کیا، لیکن جلد ہی وہ ایک انقلابی فیصلہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے ورلڈ وائڈ ویب (ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو) انٹرنیٹ پر موجود صفحات کو ملانے کے لیے ابتدائی طور پر بیک رب نامی ایک سرچ انجن بنایا جو آگے مختلف شکلوں میں تبدیل ہوکر بلآخر گوگل بنا۔اگلے ہی 3 سالوں میں ان کی یہ سرچ انجن نہ صرف تعلیمی اداروں میں کامیابی ہوئی بلکہ اس نے ٹیکنالوجی اداروں کی توجہ بھی حاصل کرلی، اور اگست 1998 میں پہلی بار ٹیکنالوجی ادارے سن مائیکرو سسٹمز کے شریک بانی اینڈی بیچلوشیم نے انہیں ایک لاکھ ڈالر کا سرمایہ فراہم کیا،یوں گوگل انکارپوریٹ ادارہ بنا۔نئے کارپوریٹ ادارے نے اب کیلی فورنیا کے مینلو پارک ایریا میں موجود ایک گیراج سے کام کا آغاز کیا، اس گیراج کو کرائے پر حاصل کیا گیا، آگے چل کر یہ گیراج اس ادارے کا مرکزی دفتر بنا، اور اس گیراج کی مالکن سوزن وجوکی پہلے گوگل کی ملازم نمبر 16 اور پھراسی ادارے کی کمپنی’یوٹیوب‘ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بنی۔

اسی گیراج کی حدود کو بڑھا کر مائونٹین ویو تک پھیلایا گیا، جہاں آج گوگل پلیکس کے نام سے دنیائے انٹرنیٹ کے اس سب سے بڑے ادارے کا ہیڈ کوارٹر موجود ہے۔گوگل کا پہلا ڈوڈل 1998 میں ہی بنایا گیا، پھر ایک کے بعد ایک اور ہر ملک کے لیے الگ الگ اور خصوصی مواقع پر بھی اسپیشل ڈوڈل بنانے کا کام شروع کیا گیا۔گوگل کے پہلے کتے ملازم کا نام یوشکا ہے، آج گوگل کے دفاتر دنیا کے 50 ممالک میں موجود ہیں، اور اس

کے 60 ہزار ملازم ہیں۔آج دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاں گوگل پر چیزیں سرچ نہ کی جاتی ہوں، یوٹیوب پر ویڈیوز نہ دیکھے جاتے ہوں، جی میل سے ای میل نہ کیا جاتا ہے، اور اینڈرائڈ سسٹم کے ذریعے فون نہ چلائے جاتے ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…