بیجنگ(آئی این پی)چین میں سائبر عدالت کا باقاعدہ فعال ہو گئی ہے،نئے عدالتی نظام سے عام صارف مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ کئی صنعتی تنازعات کا حل بھی نکالا جا سکے گا،چین اس عدالتی نظام سے الیکٹرانک کامرس کے ذریعے ترقی کے عمل کو مزید آگے بڑھانے کا خواہشمند ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے عدالتی نظام میں ایک نئی جہت متعارف کراتے ہوئے مشرقی چین کا شہر ہانگجو میں سائبر عدالت کا قیام کرتے ہوئے اسے فعال بھی کر دیا ہے۔
نئے عدالتی نظام سے نہ صرف عام صارف مستفید ہو گا بلکہ کئی صنعتی تنازعات کا حل بھی نکالا جا سکے گا۔یہاں کے رہائشی اب اپنی درخواست آن لائن دائر کرا سکتے ہیں اور پھر عدالتی سماعت بھی آن لائن ویڈیو کی صورت میں دیکھ سکتے ہیں۔سائبر عدالت کے چیف جسٹس ڈو قیئن نے بتایا کہ اس نئے طریقے سے عوام کے کئی متنازعہ معاملات کا حل کم قیمت اور آسانی کے ساتھ فراہم ہو سکے گا۔اس عدالتی نظام سے اشاعتی حقوق اور ضمنی پیداوار کی ذمہ داری جیسے مسائل کا حل بھی نکالا جا سکے گا۔