پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

اگر آپ اے سی چلاتے ہیں اور گرمیوں میں بجلی کے زیادہ بل سے تنگ ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں

datetime 19  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گرمیوں میں جیسے جیسے درجہ حرارت بڑھتا ہے ٹھنڈک کیلئے گھروں اور دفاتر میں اے سی کا استعمال بھی زیادہ ہو جاتا ہے جس سے بجلی کے بل میں بھی اضافہ ہوتا ہے لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ چند ایسے طریقے ہیں جن کا استعمال کرکے آپ نہ صرف کولنگ حاصل کریں گے بلکہ بجلی کا بل بھی کم آئے گا۔گر آپ کے

گھر ونڈو اے سی لگا ہوا ہے تو اسے ایسی جگہ لگائیں جہاں سورج کی روشنی کم پڑ رہی ہو اس طریقے سے آپ کا اے سی 10 فیصد زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرے گا۔ اگرآپ کی کھڑکی پر شیڈ لگا ہو تو اس کو موسم کے مطابق تبدیل ہوجانے والی پٹیوں سے ڈھانپ دیں تاکہ ٹھنڈی ہوا باہر نہ جا سکے اور کمرہ ٹھنڈا رہے۔عام طور پر لوگ اے سی تو خوب استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے فلٹر کی صفائی کا خیال نہیں کرتے جس سے اے سی کی رننگ میں خلل آتا رہتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ فلٹر کو ایک ماہ میں ایک بار ضرور صاف کریں۔ فلٹر کی صفائی کے لیے کسی کاریگر کو بلانے کی ضرورت نہیں بلکہ سامنے کے کور کو کھولیں اور فلٹرنکال لیں پھر اسے گرم پانی سے دھوئیں یہاں تک کہ اس میں موجود مٹی او دیگر کچرہ نکل جائے، دھونے کے بعد اسے اچھی طرح خشک کر کے دوبارہ فٹ کردیں۔ اس عادت کو معمول بنالیں اور آپ دیکھیں گے کہ حیرت انگیز طور پر اے سی کی توانائی کا استعمال 15 فیصد کم ہو جائے گا یعنی ہر ماہ آپ کے بجلی کا بل کم ہوتا جائے گا۔اگر آپ سینٹرل اے سی کے حامل ہیں توس کے لیے پروگرام ایبل تھرمو اسٹیٹ کا استعمال کریں تاکہ جب آپ گھر پر نہ ہوں تو بجلی کے زیادہ خرچ سے بچا جا سکے۔ جب آپ گھر پر موجود ہوں تو تھرمو اسٹیٹ کو 78 ڈگری پر رکھیں جب بھی آپ کمرے کو ٹھنڈا

اورآرام دہ محسوس کریں گے اس طرح آپ 20 فیصد تک بجلی کا خرچہ کم کر سکیں گے۔ یاد رکھیں اے سی کا تھرمو اسٹیٹ جتنا زیادہ درجہ حرارت پر رکھیں گے بل اتنا ہی کم آئے گا۔



کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…