اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوکیا نے پہلی مرتبہ اینڈرائیڈ سمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے، موبائل فون بنانے والی مشہور کمپنی نوکیا نے یہ سیٹ متعارف کروا کر مارکیٹ میں دھوم مچا دی ہے، نوکیا کے نئے اینڈرائیڈ سیٹ کی اس دھوم نے ایپل اور سام سنگ جیسی بڑی کمپنیوں میں ہلچل مچا دی ہے، نوکیا نے پہلی بار اینڈرائڈ سمارٹ فون متعارف کروایا ہے مگر اس فون میں ایسے نئے فیچرز ہیں جو پہلے کسی فون میں نہیں ہیں۔ نوکیا کمپنی اس اینڈرائیڈ سمارٹ فون کو نوکیا8 کے نام سے متعارف کرا رہی ہے، اس سمارٹ فون میں ڈوئل سائیڈ کیمرے کا بالکل نیا اور
انوکھا فیچر شامل کیا گیا ہے۔ یہ ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کی مدد سے فرنٹ اور بیک کیمرے سے بیک وقت تصاویر اور وڈیوز بنائی جا سکتی ہیں اور ان دونوں کیمروں کی ریکارڈنگ کا رزلٹ ایک ہی تصویر یا وڈیو کی صورت میں اکٹھا کیا جا سکے گا۔ دونوں کیمروں کی ریکارڈنگ سے بنائی گئی تصویر یا وڈیو کو نوکیا نے بوتھی کا نام دیا ہے۔ نوکیا 8 کی لمبائی 151.5 ملی میٹر، چوڑائی 73.7 ملی میٹر اور موٹائی 7.9 ملی میٹر ہے۔ اس کا وزن 160 گرام ہے جبکہ فرنٹ اور بیک دونوں کیمرے 13 میگا پگسل کے ہیں۔ نوکیا 8 چار رنگوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔