نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ کا یہ فیچر آپ کو معلوم ہے؟اگر آپ کسی تنہا فرد کو میسج کریں تو یہ جاننا آسان ہوتا ہے کہ اسے پڑھ لیا گیا ہے یا نہیں جس کی وجہ دو بلیو ٹکس کا پیغام کے نیچے ابھر آنا ہے۔تاہم گروپ چیٹ میں یہ واضح نہیں ہوتا کیونکہ بلیو ٹکس اسی وقت سامنے آتے ہیں گروپ کا ہر شخص اس پیغام کو پڑھ لیں۔مگر اس کو جاننا بہت آسان ہے اور واٹس ایپ میں ایک فیچر ایسا چھپا ہوا ہے جو بتا سکتا ہے کہ آپ کا میسج گروپ میں کس نے پڑھا ہے اور
کس نے نہیں اور اس کا بلیو ٹکس سے کوئی تعلق نہیں۔اگر آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کررہے ہیں تو اس فیچر کو ایسے استعمال کریں :اپنے ارسال کردہ پیغام پر دیر تک کلک کرکے رکھیں۔ایسا کرنے سے ایک ‘ i ‘ ابھرے گا جس کے گرد ایک سرکل ہوگا۔اس پر کلک کرنے سے معلوم ہوگا کہ یہ پیغام کس تک پہنچ گیا ہے اور کس نے اسے پڑھ لیا ہے۔آئی او ایس ڈیوائسز میں یہ طریقہ اپنائیں :کسی واٹس ایپ چیٹ کو اوپن کریں۔اپنے بھیجے گئے پیغام پر دائیں سے بائیں سویپ کریں۔اب ڈیلیوری اور ریڈ نوٹیفکیشنز کو پڑھیں۔