جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

اگرآپ اپنا موبائل بجلی کی سی تیزی سے چارج کرنا چاہتے ہیں تو یہ حیرت انگیز طریقہ جان لیں 

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل سمارٹ فونز کا استعمال بہت عام ہے اور ان پر گیمز، ویڈیوز دیکھنا اور انٹرنیٹ کے استعمال سمیت بہت کچھ کیا جاتا ہے۔مگر مسئلہ یہ ہے کہ اکثر سمارٹ فونز کی بیٹری بہت جلد ختم ہوجاتی ہے مگر اسے چارج کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔تاہم اگر آپ نے کہیں جانا ہو اور اس سے پہلے اچانک پتا چلے کہ

فون کی بیٹری ختم ہونے کے قریب ہے تو کیا کریں گے؟اگر تو آپ پریشان ہوتے رہیں گے تو کچھ نہیں ہوسکے گا بلکہ پندرہ سے بیس منٹ میں تیزرفتاری سے کافی چارجنگ کے حصول کے لیے یہ طریقہ آزما کر دیکھیں۔سب سے پہلے تو اپنے سمارٹ فون کا چارجر (کمپیوٹر ڈیٹا کیبل نہیں) لیں۔ اس کے بعد اسے پلگ میں لگانے سے قبل اپنے فون کی سیٹنگز میں جاکر ائیرپلین موڈ کو آف سے آن کردیں اور پھر آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ ڈیوائس کتنی تیزی سے چارج ہوتی ہے۔درحقیقت ائیرپلین موڈ ڈیوائس کا انٹرنیٹ سے کنکشن ختم کردیتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ بیٹری کو خودکار طور پر وائی فائی سگنل کی سرچنگ، ایپ اپ ڈیٹس، ٹیکسٹس اور دیگر نوٹیفکیشنز کی جستجو چارجنگ کے دوران نہیں کرنا پڑتی جس کے نتیجے میں بیٹری تیز ی سے فل ہوتی ہے۔اس طریقے کی مدد سے آپ 15 سے 20 منٹ میں کافی حد تک بیٹری کو چارج کرلیں گے بس اس دوران کوئی کال وغیرہ موصول نہیں ہوسکے گی۔تو اگلی بار ہنگامی حالات میں اس طریقے کو آزما کر دیکھیں جو واقعی کارآمد ثابت ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…