اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اردو میں لکھنا اب اوربھی آسان۔۔۔ گوگل نے رومن اردو کو اردو نستعلیق میں بدلنے والا حیرت انگیز فیچر متعارف کروا دیا، تفصیلات کے مطابق گوگل نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز کے لیے کئی ایپلی کیشنز متعارف کرائی ہوئی ہیں جن میں سے ایک ’’جی بورڈ‘‘ بھی ہے جو ایک معروف کی بورڈ ایپلی کیشن ہے اور پوری دنیا میں کروڑوں لوگ اسے استعمال کر رہے ہیں مگر اب خصوصی طور پر اس میں پاکستانیوں کے
لیے ایک ایسا حیرت انگیز فیچر متعارف کرا دیا ہے کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی۔ اس فیچر کی وجہ سے اب ’’جی بورڈ‘‘ رومن اردو یعنی انگلش الفاظ میں لکھی جانے والی اردو کو خود بہ خود اردو الفاظ میں تبدیل کر دیتا ہے۔ مثلاً اگر آپ ’’kya haal hai‘‘ لکھتے ہیں تو یہ الفاظ خود بہ خود ’’کیا حال ہے‘‘ میں تبدیل ہو جائیں گے۔ کیسا حیرت انگیز فیچر ہے۔ ’’ڈیجیٹل ورلڈ‘‘ میں اردو زبان کی ترویج کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے۔