اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اب واٹس ایپ منی ٹرانسفر بھی سامنے آ گیا، حیرت انگیز فیچر متعارف، تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ دنیا کے تمام لوگوں کا پسندیدہ اور مقبول ترین میسجنگ میسنجر ہے، اب بہت جلد صارفین واٹس ایپ پر گھر بیٹھے ایک دوسرے کو رقوم ٹرانسفر کرسکیں گے، بہت جلد واٹس ایپ میں پیمنٹ ٹرانسفر کا فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان موجود ہے، اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین اپنے مسینجر کے اندر رہتے ہوئے ایک دوسرے کو وائرلیس طریقے سے رقوم بھیج سکیں گے۔
اس طرح آپ ایزی لوڈ دکانوں کا چکر لگانے سے بچ جائیں گے۔ بیٹا ورژن میں اس فیچر کی تصاویر انٹرنیٹ پر آئی ہیں جن پر لکھا گیا ہے کہ اس سروس کے ذریعے صارفین یو پی آئی کے ذریعے بینک ٹو بینک منی ٹرانسفر کر سکیں گے۔لیکن اس کو استعمال کرنے والے صارفین کو اس کے لیے واٹس ایپ پیمنٹس کی پرائیویسی پالیسی اور شرائط کو ماننا ہوگا۔اب دیکھیں واٹس ایپ پر یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوتا ہے لیکن امید کی جا رہی ہے کہ اسی سال اس کو صارفین میں متعارف کرا دیا جائے گا۔