منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آزاد کشمیر میں سوشل میڈیا کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کیلئے ٹاسک فورس کا قیام

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد ( آن لائن )پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے سوشل میڈیا کے مبینہ غیر قانونی استعمال کو روکنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی ہے ۔ پاکستانی کشمیر کے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق، سماجی رابظوں کے مبینہ غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے

ڈویڑن کی سطح پر ٹاسک فورسیس تشکیل دی گئی ہیں۔ڈویڑنل کمشنر ٹاسک فورس کے چیئرمین ہونگے جبکہ متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، پولیس کی سپیشل برانچ، انٹیلی جنس بیور، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے نمائندے اس ٹاسک فورس کے ممبر ہونگے۔ٹاسک فورسز ہر ماہ کی 10 تاریخ کو اجلاس منعقد کرکے رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کرے گی۔ محکمہ داخلہ تینوں ڈویڑنز سے موصولہ رپورٹس پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی کو ارسال کرے گا۔ ٹاسک فورس نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ٹاسک فورس سوشل میڈیا پر ناپسندیدہ مواد، شرا نگیز اور قابل گرفت مواد کی روک تھام اور بندش کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گی۔ اس سلسلہ میں سوشل میڈیا کی مختلف سائیٹس، فیس بک اکاؤنٹس، پیجز اور دیگر مواد کی مانیٹرنگ بھی جائے گی۔ ٹاسک فورس کے سربراہ کمشنر مظفرآباد ڈوثزن محمد طیب نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ٹاسک فورس کے قیام کا مقصد نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنے والوں کو گرفت میں لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری سوشل میڈیا پر متنازعہ اور شرانگیز مواد سے ٹاسک فورس کو آگاہ کریں، تاکہ سوشل میڈیا کو نفرت پھیلانے کے لئے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…