منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

ایپل نے آئی فون کے بعد’ایپل واچ‘متعارف کروا دی

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ’ایپل واچ‘پہلے ہی اپنے صارفین میں بہت مقبول ہو چکی ہے اور اب کمپنی اس کا ایسا ماڈل متعارف کروانے جا رہی ہے کہ اس کے بعد آئی فون کی شاید ضرورت ہی نہ رہے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایپل سمارٹ واچ کے موجودہ ماڈلز کو پیغامات بھیجنے یا میوزک سننے کے لیے آئی فون کے ساتھ منسلک کرنا پڑتا ہے لیکن یہ نیا ماڈل ’ایل ٹی ای‘ صلاحیت کا حامل ہو گا جس کے باعث آئی فون سے منسلک کیے بغیر سمارٹ واچ سے نہ صرف پیغامات بھیجے جا سکیں گے بلکہ کالز بھی کی جا سکیں گی۔

سمارٹ واچ کے اس نئے ماڈل کے لیے ایل ٹی ای موڈیمز ’Intel Corp‘ فراہم کرے گی۔ سپرنٹ، ٹی موبائل، ورژن اور دیگر کئی کمپنیاں اس نئی ایپل سمارٹ واچ کو فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سمارٹ واچ کا یہ نیا ماڈل رواں سال میں ہی مارکیٹ میں متعارف کروا دیا جائے گا۔واضح رہے کہ آمدنی کے اعتبار سے سمارٹ واچز ایپل کمپنی کا بہت چھوٹا حصہ ہیںتاہم گزشتہ ہفتے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا ہے کہ گزشتہ سہ ماہی میں ایپل واچ کی فروخت میں ریکارڈ 50فیصد اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…