اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ اپنی کھڑکی کے شیشے سے باہر موجود کسی چیز کی تصویر لیتے ہیں تو اس بات کا بہت امکان ہے کہ اس تصویر میں شیشے کی وجہ سے مختلف عکس اور روشنی کی چمک بھی نظر آ رہی ہو جبکہ جس چیز کی تصویر آپ بنانا چاہتے تھے وہ واضح ہی نہیں ہو۔ تاہم اب امریکی ماہرین نے اس کا علاج بھی تلاش کر لیا ہے۔ بوسٹن میں واقع ایم آئی ٹی یا میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو اس طرح کی گلیئر اور ریفلیکشن کو ختم کر دیتا ہے۔یہ سافٹ ویئر ڈیجیٹل کیمرے سے لی گئی تصویر میں شیشے کی چمک یا گلیئر کو پہچان سکتا ہے اور اسے ختم کر سکتا ہے۔ ابتدائی ٹیسٹوں میں اس سافٹ ویئر نے 197 ایسی مختلف تصاویر میں سے 96 میں سے یہ گلیئر ختم کر دی۔ ماہرین کے مطابق وہ دن دور نہیں جب یہ پیشرفت اسٹینڈرڈ فوٹو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کا حصہ بن جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں