بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میںانٹرنیٹ نظام میں تعطل سے پاکستان کو کتنے ارب کا نقصان ہوا؟ ہوشربا انکشاف!!

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی ) سعودی عرب میں عالمی انٹرنیٹ آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ نظام میں تعطل سے ابتدائی تخمینہ کے مطابق ایک ارب کا نقصان ہوا، پی ٹی اے نے مالی نقصان کا اندازہ لگانے کیلئے اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل انٹرنیٹ کیبل جو جدہ کے قریب کٹ گئی تھی سے پاکستان کو انٹرنیٹ فراہمی میں تعطل پید ا ہوا اور اس نظام سے منسلک ادارو ں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔پی ٹی سی ایل نے صارفین کو متبادل ذرائع اور نظام سے انٹرنیٹ سروس فراہم کی تاہم رفتار کم ہونے سے پی آئی ا ے سمیت متعدد سرکاری و نجی اداروں کو مشکلات رہیں جس سے ملکی معیشت کو ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کانقصان پہنچا ۔پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ساڑھے چار کروڑ ہے ۔ پی ٹی ا ے کے اعداد وشمار کے مطابق ڈی ایس ایل (DSL)صارفین کی تعداد 1527306، ایچ ایف سی کی تعداد 50571، وائی میکس کی تعداد 168511، ایف ٹی ٹی ایچ کی تعداد 48020، ای او ڈو کی تعداد 729625اور موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنیوالے صارفین کی تعداد 42084032اور مجموعی تعداد 44608065ہے ۔پی ٹی ا ے چیئرمین اسماعیل شاہ نے دنیا کو بتایا کہ انٹرنیٹ میں تعطل سے ہونیوالے مالی نقصان کاتخمینہ لگایا جارہا ہے ۔پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذ یڈنٹ سکندرنقی کا کہنا تھا انٹرنیٹ نظام مکمل بحال ہوچکا ہے ، پی ٹی سی ایل کا بہت زیادہ نقصان نہیں ہوا کیونکہ کیبل جس خطے اور ملک میں کٹتی ہے و ہ ملک نقصان کا ذمہ دار ہوتا ہے اس لیے سعودی عرب نے مذکورہ کیبل ٹھیک کی ہے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…