جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انٹرنیٹ سروس کی خرابی کاخاتمہ،خوشخبری سنادی گئی

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے جنرل منیجر عمران جنجوعہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔جی ایم پی ٹی سی ایل نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کے قریب زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل میں آنے والی خرابی ٹھیک کرلی گئی ہے جس کے بعد ملک میں

انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی ہے تاہم آگلے چند گھنٹوں میں ملک بھر میں سروس مکمل طور پر بحال ہو جائیگی یاد رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پاکستان میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی بین الاقوامی زیرآب کیبل آئی ایم ای۔ڈبلیو ای میں خرابی کے باعث ملک میں تھری جی اور فور جی سمیت انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی وجہ سے ملک کے کئی ہوائی اڈوں پر پروازیں متاثر ہوئیں۔ بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہونے سے 8 قومی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں۔اسلام آباد سے دبئی جانے والی نجی پرواز پی اے 210 اور مانچسٹر جانے والی قومی پرواز 701 بھی منسوخ ہوگئی۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…