اسلام آباد(آن لائن)عالمی کیبل نظام آئی می وی میں خرابی سے ملک بھر کے انٹرنیٹ سسٹم میں خلل پڑگیا جس کے باعث انٹرنیٹ صارفین دشواری کا سامنا کررہے ہیں تاہم متعلقہ ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) سے انٹرنیٹ دوسرے چیلنجوں پر منتقل کررہے ہیں لیکن تاحال کامیاب نہ ہوسکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طرف عالمی کیبل نظام آئی می وی کے تحت نہ صرف بھارت سے فرانس جانے والی
کیبل میں جدہ کے قریب بڑی تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جبکہ پہلے سے موجود ایک اور عالمی کیبل نظام میں خرابی کی وجہ دور نہ کرسکی،جس کے باعث انٹرنیٹ صارفین شدید دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔عالمی کنوریشم تکنیکی خرابی اور اس کی بحالی کے وقت کا تعین کر رہا ہے جبکہ پاکستان میں پی ٹی سی ایل سے انٹرنیٹ سے مختلف چینلوں پر منتقل کیا جارہا ہے جس میں تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہ آسکی ہے۔