جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

گوگل نے 16 سالہ نوجوان کو سالانہ 2 کروڑ 30 لاکھ روپے تنخواہ کی پیشکش کرکے سب کو حیران کردیا،یہ نوجوان کون ہے ؟اور اس کا کس ملک سے تعلق ہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چندی گڑھ(این این آئی)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے 16 سالہ نوجوان کو سالانہ 2 کروڑ 30 لاکھ روپے تنخواہ کی پیشکش کرکے سب کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ریاست پنجاب کے شہر چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والے

16 سالہ ہرشیت شرما کو گوگل کے آئیکون ڈیزائننگ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور اسے پہلے ایک سال کی تربیت فراہم کی جائے گی جس دوران ماہانہ 4 لاکھ بھارتی روپے بطور وظیفہ دیا جائے گا۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد گوگل کی جانب سے ہرشیت شرما کو ماہانہ 12 لاکھ بھارتی روپے تنخواہ دی جائے گی جو کہ پاکستانی 19 لاکھ 70 ہزار روپے ماہانہ بنتے ہیں۔ اس سلسلے میں گوگل کی جانب سے فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔بھارتی حکومت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گوگل نے ہرشیت شرما سے کہا ہے کہ وہ اگست کے وسط تک کمپنی کو جوائن کرلیں۔ ہرشیت کا تعلق بنیادی طور پر ہریانہ سے ہے اور اس نے 12 ویں جماعت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مضمون لیا تھا۔ ہرشیت شرما کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر ہر وقت ملازمت کی تلاش میں رہتا تھا اور رواں برس مئی میں گوگل میں درخواست دی تھی۔ہرشیت کے مطابق اسے گرافک ڈیزائننگ کا بے حد شوق ہے اور انہوں نے ایک پوسٹر ڈیزائن کیا تھا جس کی بنیاد پر انہیں گوگل نے منتخب کیا۔ ہرشیت شرما بھارتی وزیراعظم کے ڈیجیٹل انڈیا اسکیم کے تحت بھی بہترین کارکردگی پر انعام حاصل کرچکا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…