ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

انسان کی پیدائش زمین پر نہیں ہوئی بلکہ کہاں ہوئی۔۔؟ امریکی سائنسدان بھی بالاخر اسلام کے معترف ہوگئے،تحقیق میں حیرت انگیزانکشافات

datetime 28  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)سائنس نے آخر کار 1400 سال پرانی اس بات کو تسلیم کرلیا ہے کہ انسان کی پیدائش زمین پر نہیں ہوئی بلکہ وہ کہیں اور سے اس سیارے پر آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ انسانوں کی تخلیق ایسے عناصر سے ہوئی ہے جو زمین پر نہیں پائے جاتے بلکہ اربوں میل دور تیرنے والی کہکشاں (مِلکی وے) سے تعلق رکھتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ہمارے ارگرد اور ملکی وے میں موجود سب کچھ ماورائے کہکشانی عناصر سے تخلیق پایا۔اس تحقیق کے لیے کمپیوٹر ماڈلز کا استعمال کرکے جانا گیا کہ ہماری کہکشاں میں پائے جانے والے مادے کا نصف حصہ دور دراز واقع کہکشاؤں سے تعلق رکھتا ہے۔آسان الفاظ میں سائنسدانوں نے تسلیم کیا کہ انسان جن عناصر سے بنے ہیں اور جس کے نتیجے میں زندگی کا آغاز ہوا، وہ کائنات میں کہیں دور دراز واقع ہے۔اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اسلامی تعلیمات میں واضح کیا جاچکا ہے کہ انسان کی تخلیق جنت میں ہوئی تھی جہاں سے اسے بے دخل کرکے زمین پر بھیجا گیا۔اب سائنس نے بھی جزوی حد تک اس حقیقت کو تسلیم کرلیا ہے۔محققین کے مطابق ہماری تشکیل جن عناصر سے ہوئی وہ شاید دیگر کہکشاؤں سے آئی، اس طرح ہم خود کو خلائی مہاجر بھی تصور کرسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج کہکشاؤں کی تشکیل کے حوالے سے ہمارے علم کو بدلنے کا باعث بنی اور نئے ماڈل کے نتائج کے اطلاق سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم اس اپنی کہکشاں سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ دیگر کہکشاؤں سے یہاں آئے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…