بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

سمارٹ فون بنانے والی سب سے بڑی کمپنی نے شاندار فون متعارف کروا دیا

datetime 27  جولائی  2017 |

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف چینی کمپنی شیاؤمی نے نیا سمارٹ فون می فائیو ایکس متعارف کرا دیا ہے جس کے ساتھ کمپنی کے نئے آپریٹنگ سسٹم ایم آئی یو آئی نائن کو بھی پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 5.5 انچ کی فل ایچ ڈی اسکرین والے اس فون کے لیے کمپنی نے میٹل یونی باڈی ڈیزائن پسند کیا۔کوالکوم 625 اوکٹا کور پراسیسر کے ساتھ اس فون میں اینڈرائیڈ نوگیٹ اور کمپنی کے اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم کو ملا کر دیا گیا ہے۔اس کے بیک پر 12، بارہ میگا پکسل کے دو کیمرے موجود ہیں،

جن میں ایک ٹیلی فوٹو لینس بھی دیا گیا ہے جبکہ آپٹیکل زوم کی سپورٹ بھی دستیاب ہے۔اس فون میں 3080 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جبکہ فنگر پرنٹ سنسر فون کے بیک پر دیا گیا ہے۔اس فون کو فی الحال چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جہاں کمپنی کی ویب سائٹ پر ہی اس کے 3 لاکھ سے زائد سیٹس فروخت ہوچکے ہیں۔اس فون کی قیمت 1499 چینی یوآن (23 ہزار پاکستانی روپے )رکھی گئی ہے او رتوقع کی جاسکتی ہے کہ جلد یہ بھی پاکستان میں دستیاب ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…