اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوکیا موبائل فون کمپنی نے پاکستان میں اینڈ رائیڈ سمارٹ فون ’’نوکیا 5‘‘ متعارف کرا دیا ہے۔ کئی سال بعد نوکیا نے فروری 2017ء میں عالمی مارکیٹ میں تین نئے اینڈرائیڈ سمارٹ فونز متعارف کرائے تھے، ان تین فونز میں نوکیا6، نوکیا 5 اور نوکیا 3 شامل ہیں۔ لیکن پاکستان میں صرف نوکیا 3 اور 5 کو متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ فون سام سنگ گیلیکسی جے7 سے مشابہت رکھتا ہے۔ پہلی نظر میں نوکیا 5 بالکل نوکیا 6 جیسے لگتا ہے
لیکن ایک جیسے نظر آنے کے باوجود دونوں فون ایک دوسرے سے مختلف ہیں، نوکیا 5 کے پیچھے دیا گیا کیمرا اسٹرپ لمبا ہے، اس سمارٹ فون میں بھی اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ 2 جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری بھی شامل ہے۔ سمارٹ فون نوکیا 5 کی ڈیوائس 2.5 انچ کی ہے جس میں 13 میگا پکسلز کا رئیر اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے، اس فون کی تعارفی قیمت 21 ہزار 9 سو روپے رکھی گئی ہے۔