ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’زبردست خصوصیات کاحامل سمارٹ فون صرف 1500روپے میں ‘‘

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے بڑے ٹیلی کام ادارے ریلائنس نے ملک میں مفت اسمارٹ فون مارکیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اعلان بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے اپنے ادارے کی جنرل میٹنگ کے دوران کیا۔مکیش امبانی نے بھارتی ٹیلی کام سیکٹر میں مفت سمارٹ فون پیش کرنے کا اعلان کر کے ہلچل مچا دی ہے۔

بھارتی کاروباری حلقوں کے مطابق امبانی کی جانب سے فور جی صلاحیت کا اسمارٹ فون بھارت کے ٹیلی کام سیکٹر میں جاری قیمتوں کی کھلی کشمکش کو ایک نئی جہت فراہم کرے گا۔ امبانی نے اس اعلان میں بتایا کہ اْن کی کمپنی کا فون خریدنے والا صرف پندرہ سو بھارتی روپوں کے عوض فور جی اسمارٹ فون حاصل کر سکے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ پندرہ سو روپے تین برسوں کے بعد صارف کو پوری طرح واپس کر دیے جائیں گے۔ مکیش امبانی نے اپنے فور جی اسمارٹ فون کو پہلے سے پیش کردہ فون سروس ’جیو‘ کا تسلسل قرار دیا ہے۔ ان کی ریلائنس انڈسٹریز کو ملکی ٹیلی کام سیکٹر کی ایک اور بڑی کمپنی بھارتی ایئرٹل کی سخت مسابقت کا سامنا ہے۔امبانی کے مطابق اْن کی جیو فون سروس دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور ایک ارب سے زائد آبادی کی ڈیجیٹل لائف میں انقلاب آفرین تبدیلی کا ضامن ہو گی۔ جیو فون سروس کی جانب سے مفت اسمارٹ فون رواں برس ستمبر سے عام کر دیا جائے گا۔کاروباری حلقوں کا خیال ہے کہ بھارت کی انتہائی بڑی آبادی میں ٹیلی کام سیکٹر ابھی بھی بہت کچھ کر سکتا ہے اور اسی تناظر میں کئی کمپنیوں کے انضمام کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ مکیش امبانی کا کاروبار انرجی سیکٹر سے لے کر کیمیکل پروڈکشن تک پھیلا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…