نیویارک(این این آئی)وٹس ایپ نے اپنے پیغامات کی اینڈ ٹو اینڈ انس رپشن کرنا شروع کر دی، اس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی تیسری پارٹی دو لوگوں کے درمیان بھیجے جانے والے پیغامات کو پڑھ نہیں سکتی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وٹس ایپ کے ایک ترجمان نے بتایاکہ جب آپ کا پیغام اینڈ ٹو اینڈ
انسیرپٹ ہوتا ہے تو آپ کے پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، وائس میسیجز، ڈاکیومنٹس، سٹیٹس اپ ڈیٹ اور کال غلط ہاتھوں میں جانے سے بچ جاتی ہے۔وٹس ایپ کے اینڈ ٹو اینڈ انسیرپشن سے آپ اور آپ جسے پیغام بھیج رہے ہیں، صرف وہی بات چیت کر پائیں گے، دوسروں کوئی نہیں، وٹس ایپ بھی نہیں۔