ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نوکیا نے پاکستا ن میں دونئے سستے ترین فون متعارف کروادیئے

datetime 17  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)ہوم آف نوکیا فونز، ایچ ایم ڈی گلوبل نے آج نوکیا 105 اور نوکیا 130 فونز متعارف کرادیئے ہیں۔ عمدہ اور معیاری ڈیزائن سے مزیّن، دونوں فونز بہترین فیچرز کے حامل ہیں جو معیاری قیمت کے ساتھ ساتھ قابلِ اعتماد اور پائیدار بھی ہیں۔ 1.8 انچ کی رنگین اسکرین، کارآمد LED ٹارچ لائٹس اور خوبصورت ڈیزائنز پر مشتمل دونوں ماڈلز تین مختلف رنگوں میں دستیاب ہوں گے ۔

دنیا بھر میں فیچر فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 1.3 ارب سے زائدہے جن میں سے زیادہ تر ایشیاء اور افریقہi سے تعلق رکھتے ہیں ۔ نوکیا130 اور نوکیا 105 دونوں فونز اپنی بہترین قیمت اور پائیداری کے ذریعے دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو رابطے میں رہنے کو یقینی بنائیں گے ۔ نوکیا105: روزمرّہ کے استعمال کے لیئے بہترین دنیا بھر میں اب تک 200ملین سے زائد نوکیا105 فونز خریدے جا چکے ہیں۔ یہ ایوارڈ جیتنے والا فون اب جدید خوبصورت ڈیزاین، شاندار بیٹری لائف ، بہتر افادیت، بڑی اسکرین اورٹیکٹائل آئی لینڈکی میٹ ( tactile island key mat)کے ساتھ دستیاب ہے۔ نوکیا105 ،نوکیا فونز کے روایتی ڈیزائن سے مزیّن ہے جو اپنے نئے خوبصورت ذیزائن اور نیچرل شیپ کی وجہ سے صارفین کے لیئے نہایت موزوں فون ہے۔ یہ اپنی پولی کاربونیٹڈ کیسنگ پر عمدہ ودلکش رنگ کی بدولت گرنے یا ٹکرانے کی صورت میں لگنے والے نشانات سے بچائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ نوکیا 105 روزمرّہ کے استعمال کے لیئے بہترین فون ہے جونوکیا فون سے متوقع معیار، پائیدار ی اور بہترین ڈیزائن کے تقاضے کو پورا کرے گا۔ نئے key mat میں موجود علیحدہ علیحدہ keysاستعمال میں آسانی پیدا کریں گی جبکہ 1.8 انچ کی بڑی اسکرین کے ذریعے صارف فون میں پہلے سے موجود اپنے پسندیدہ گیم Snake Xenzia کھیلتے ہوئے بہتر تجربہ حاصل کرسکیں گے ۔

نوکیا 105 میں بڑی اسکرین کا بھرپور فائدہ اٹھا تے ہوئے دو گیمز ’’ Doodle Jump and Crossy Roadii‘‘ پہلے سے لوڈ کئے گئے ہیں، جنہیں کھیل کر خریدنے کا فیصلہ بعد میں کیا جا سکتا ہے۔ 15 گھنٹیتک فون پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مہینے تک کا اسٹینڈ بائیiii دینے والا نوکیا 105 ایک ہی چارج میں صبح سے شام تک فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ 500 میسجز او ر 2000 سے زائد رابطہ نمبر کی اسٹوریج اسپیس کے ذریعے اب آپ ہمیشہ اپنے دوستوں سے رابطے میں رہ سکیں گے ۔

ایک اور دو سمز iv کے ساتھ ساتھ، نوکیا105 میں ایف ایم ریڈیو بھی موجود ہے اور فون اسٹینڈرڈ مائکرو یو ایس بی کیبل کے ذریعے چارج کیا جا سکے گا۔ نوکیا130: تفریح کے لیئے بہترین فون آپ جہاں بھی موجود ہوں اور جس سرگرمی میں مصروف ہوں، موسیقی زندگی کو مذید تفریح فراہم کرتی ہے۔ اب 44 گھنٹے کے ایف ایم ریڈیو کے پلے بیک ٹائم v اور اپنے فون میں 32 جی بی مائیکرو ایس ڈی میموری کارڈ کے ذریعے ہزاروں گانوں سے لطف انداز ہوسکیں گے ۔

نوکیا130اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کے پاس ہر موقع کے لیئے گانا موجود ہو۔ اگر آپ ویڈیو زکے شوقین ہیں تو1.8 انچ کی رنگین اسکرین کے ذریعے اپنے میموری کارڈ viمیں موجود بہترین اورمعیاری ویڈیوز سے لطف انداز ہوسکیں گے ۔ اب ایک چارج میں حاصل ہونے والے11.5 گھنٹے کے ویڈیو پلے بیک ٹائم کے ذریعے آپ اپنے فارغ وقت میں ویڈیوز دیکھ کر وقت گزار سکیں گے ۔ نوکیا 130 ہیڈ سیٹ اور اسپیکرز کے لیئے بلوٹوتھ کی سہولت فراہم کرتا ہے جو کہ وائرلیس موسیقی سننے کے لیئے بہترین فیچر ہے۔

اس کے ان بلٹ کیمرہ viiکے ذریعے تصاویر اور ویڈیو بنائی جا سکتی ہیں جنہیں مائکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے چلایا جا سکتا ہے۔ نوکیا 130 کے ذریعے فائلز شیئر کرنا بے حد آسان ہے۔ آپ اپنے نوکیا 130کا بلوٹوتھ آن کرکے دوسری بلوٹوتھ ڈیوائس کے ساتھ باآسانی ویڈیوز، نمبر زوغیرہ شیئر کرسکتے ہیںviii۔نوکیا 130، 32 جی بی تک کے میموری کارڈ کو سپورٹ کر سکتا ہے ۔

ایچ ایم ڈی گلوبل کے سی ای او Arto Nummela نے کہا،’’اس وقت 4 ارب سے زائد لوگ آف لائنix ہیں جس کی وجہ سے وہ انٹرنیٹ سے حاصل ہونے والے سماجی اور معاشی بہتری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں۔ صرف لکھے ہوئے پیغامات اور آواز کے ذریعے رابطہ قائم کرنا دنیابھر میں بہت سے لوگوں کے لیئے بہت اہم قدم ہے ۔ x 2016 میں دنیا بھر میں 400ملین سے زائد فیچر فونز فروخت کئے گئے تھے۔ ہم

دنیا بھر سے رابطہ قائم کرنے کی ضرورت اور فائدے کو نظر انداز نہیں کر سکتیے اور ہم ایسی ڈیوائسز فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں جو بہت سے لوگوں کا اس دنیا میں دائرہ کار بڑھا سکیں۔‘‘نوکیا 105 اور نوکیا 130میں LED ٹارچ لائٹ موجود ہے جسے دو بار پریس کرکے کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ دنیا بھر میں نوکیا 105 اور نوکیا 130 ایک اور دو سمز iv کے ویرینٹ میں دستیاب ہیں جبکہ پاکستان میںیہ دونوں فون صرف دوسمزکے ویرینٹ میں دستیاب ہوگا۔پاکستان میں دو سمز والانوکیا 105 میٹ فنش کے ساتھ نیلے،

سفید اور کالے رنگ میں 2080روپے کی قیمت میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ دو سمزوالانوکیا 130 لال، سرمئی اور کالے رنگ میں 3310روپے میں دستیاب ہوگا ۔پاکستان کی ریٹیل مارکیٹ میں یہ دونوں فونز رواں سال اگست کے مہینے میں دستیاب ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…