جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

’’صارفین کیلئے اہم خبر ‘‘ فیس بک نے خاموشی سے بڑی تبدیلی کر دی

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر جی آئی ایف یا اینیمیٹڈ تصاویر کو پوسٹ تو کیا جاسکتا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ ایسا صرف اسی وقت ممکن ہے جب کسی اور ویب سائٹ سے اس امیج کا لنک کاپی پیسٹ کریں یا کسی اور کی پوسٹ کو شیئر کریں۔

مگر اچھی خبر یہ ہے کہ اب ڈائریکٹ بھی فیس بک پر اپنی ڈیوائس سے حرکت کرتی تصاویر پوسٹ کرسکتے ہیں۔ فیس بک نے خاموشی سے اپنے صارفین کے لیے بڑی تبدیلی متعارف کرادی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس فیچر میں سمارٹ فونز میں فیس بک کے کیمرہ آئیکون میں کلک کرکے اسے اوپن کریں اور پھر رائٹ سوائپ کریں تاکہ جی آئی ایف کو بنایا جاسکے۔اہم بات یہ ہے کہ اس میں صارفین مختلف قسم کے فریم اور فلٹرز (پریزما جیسے ایفیکٹس) کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔تاہم مسئلہ یہ ہے کہ اس اینیمیٹڈ تصویر کو صارفین صرف فیس بک اسٹوری یا پیج پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔تاہم دیگر سوشل میڈیا ایپس پر انہیں شیئر کرنا ممکن نہیں ،واضح رہے کہ مئی 2015 میں پہلی بار فیس بک میں صارفین کو جی آئی ایف تصاویر شیئر کرنے کا موقع ملا تھا۔جس کے لیے حرکت کرتی کسی بھی تصویر کا یو آرایل کاپی کرکے اسٹیٹس اپ ڈیٹ بار پر پیسٹ کرکے پوسٹ کرنا تھا۔رواں سال ہی اس فیچر کو کمنٹس میں بھی فعال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…