اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تحقیقاتی ادارے ناسا نے سورج کے گرد ایک بڑے گڑھے کو دریافت کیا، جو75ہزار میل چوڑا ہے اور اسے آسانی سے زمین سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ناسا کے ماہرین نے اس گڑھے کو اے آر2665کا نام دیا ہے اور ماہرین نے خبر دار کیا ہے یہ اتنا بڑا ہے کہ سولر فلیئر شمسی شعلے خارج کر سکتا ہے
یہ نیا گڑھا در حقیقت سیارہ زمین سےبھی بڑا ہے اور ناسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ اس سن سپاٹ کا کیا اثر ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ گڑھا اتنا بڑا ہے کہ زمین سے دیکھا جا سکتا ہے اور اس سے ممکنہ سولر فلیئرز سے ریڈی ایشن طوفان کا خطرہ زمین کو لاحق ہو سکتا ہے۔