بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ٹرمپ اور پیوٹن ایک ساتھ برائے فروخت

datetime 9  جولائی  2017 |

ماسکو(آن لائن)اگر کہا جائے کہ اس وقت دنیا کے بااثر ترین انسان ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن ہیں تو اس میں کچھ غلط نہ ہوگا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ دونوں ممالک نہ صرف ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں، بلکہ گزشتہ ایک برس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے پیچھے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا نام بھی لیا جا رہا ہے، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی تصدیقی خبر سامنے نہیں آسکی۔لیکن اب کے بار روس کی

ایک کمپنی نے دونوں حریف ممالک کے صدور کو ایک ساتھ فروخت کے لیے پیش کردیا۔ہوا یوں کہ جرمنی کے شہرہیمبرگ میں 7 اور 8 جولائی کو ہونے والی گریٹ 20 کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن بھی شریک ہوئے، جن کے درمیان مختصر ملاقات بھی ہوئی۔بس اس کانفرنس اور مختصر ملاقات کو بہانا بنا کر روس کی موبائل فون فروخت کرنے والی کمپنی ’’کاویئر‘‘ رائل گفٹ نے نوکیا کی معروف موبائل 3310 میں تبدیلیاں کرکے فون کے کور پر پیوٹن اور ٹرمپ کی تصاویر چھاپ کر فروخت کے لیے پیش کردی۔روسی کمپنی نے نوکیا 3310 کے نئے ماڈل کے ہوم بٹن پرجی 20 کا لوگو شائع کرنے سمیت اسکرین کے گرد ٹائیٹینم کی سنہری لکیر سجادی۔کمپنی نے موبائل کور کے بیک سائڈ پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سنہری تصاویربنانے سمیت جی 20 کا لوگو بھی بنایا۔کمپنی نے دونوں طاقتور ترین صدور کی تصاویر ایک ساتھ شائع کرکے موبائل کو ا?ن لائن فروخت سمیت مارکیٹ میں بھی پیش کردیا۔نوکیا 3310 کے اس خصوصی ٹرمپ۔پیوٹن ورڑن کی قیمت 2 ہزار 500 امریکی ڈالر(149000 روسی ربل) رکھی گئی ہے، جو پاکستانی 2 لاکھ 64 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔لوگوں کی بڑی تعداد نے موبائل کے آرڈر دیے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…