جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسنیپ چیٹ کا نیا فیچرفیس بک کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اسنیپ چیٹ نے اپنے نئے فیچرز کے ذریعے فیس بک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسنیپ چیٹ میں تین نئے تخلیقی ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں جو اس کی جانب سے انسٹاگرام اور فیس بک کے حملوں کا جواب ہے۔پہلا فیچر بیک ڈراپ ہے جس میں تصاویر کے پس منظر کو سجایا جاسکے گا، جو جیو فلٹرز جیسا ہی ہے مگر اس میں تصویر کے پیچھے موجود اشیاء کو سجایا جاسکے

گا۔بس صارفین کو اپنی پسند کی اشیاء کو تصویر میں اجاگر کرنے کے لیے منتخب کرنا ہوگا اور پھر بیک ڈراپ کی مدد لینا ہوگی۔کمپنی کے مطابق روزانہ ایک نیا بیک ڈراپ صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔اسی طرح وائس فلٹرز میں ویڈیو کو اسنیپ چیٹ کے مقبول وائس چینجنگ ایفیکٹس سے سجایا جاسکے گا اور اینیمیٹڈ لینس کی ضرورت نہیں ہوگی۔بس صارفین ویڈیو ریکارڈ کریں، اسپیکر آئیکون پر کلک کریں اور آواز کو بدل دیں۔تاہم سب سے حیران کن فیچر نئے پیپرکلپ ٹول کا اضافہ ہے جس کے ذریعے اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں لنکس کو شامل کیا جاسکے گا۔صارفین کی جانب سے اس فیچر کا سب سے زیادہ مطالبہ کیا جارہا تھا جو انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی موجود ہے جسے ڈھائی سو ملین سے زیادہ افراد روزانہ استعمال کر رہے ہیں۔اس کے مقابلے میں روزانہ اسنیپ چیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 166 ملین ہے

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…