ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جعلی موبائل اور چارجر کی پہچان ،چھ ایسے طریقے جن سےآپ یہ کام باآسانی کر سکتے ہیں

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون اس کی اسیسریز چارجر وغیر ہ اصلی ہیں یا نقلی جاننا بہت مشکل کام ہے ۔ پاکستان جیسے ملک میں کنزیومر رائٹس کے حوالے سے بھی آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ مارکیٹ میں جعل ساز بڑی خوشنما دکانیں سجائے بیٹھے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین دھوکہ کھا جاتے ہیں اور جعل سازوں کے ہاتھوں لٹ جاتے ہیں۔اس حوالے سے صارفین کو جعل سازی سے بچانے

کیلئےماہرین نے چند انتباہ جاری کئے ہیں اور تجاویز دی ہیں جس کی بدولت صارفین با آسانی اصل اور نقل موبائل اور چارجر کی پہچان کر سکیں گے اور جعل سازوں کے ہاتھوں لٹنے سے بچ سکتے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ’’کمپنی کا مونوگرام اور پیکنگ چیک کریں‘‘جعلی کمپنیاںپیکنگ پر اتنی زیادہ توجہ نہیں دیتی جس پر ناقص پرنٹنگ کی وجہ سے خامیاں رہ جاتی ہیں اورمونو گرام اور دیگر تحریر میں اصل کے مقابلے میں فرق نمایاں ہوگا۔’’یوزر مینول پر توجہ دیں‘‘ یہ ضرور دیکھیں کہ یوزر مینول کس زبان میں ہے اگر تو اس پر وہی زبان درج ہے جس ملک سے خریدا ہے تو اصل ہو گا۔ مگر کسی دوسرے ملک کی زبان کا مطلب ہے کہ یا تو جعلی ہے یا سمگل شدہ ۔’’میٹریل کوالٹی ‘‘متعلقہ میٹریل ہائی کوالٹی کا ہے یا گھٹیا کوالٹی کا ہے ۔ جعلی اشیاءمیں اس چیز کا خیال بالکل نہیں رکھا جاتاہے ۔کیونکہ معیاری میٹریل سے بنے چارجر کی قیمت زیادہ ہوتی ہےجو کہ جعلی اشیاءبنانے والوںکیلئے فائدہ کے بجائے نقصان دہ ہوتی ہے ۔’’چارجر کی ٹانگیں ‘‘واضح رہے کہ اصل چارجر کی ساکٹ پن نقل سے مختلف ہوتی ہے ۔’’چارجنگ پن‘‘اصل اور نقل چارجنگ بن میں بھی فرق ہوتاہے جو بڑی ہو گی وہ نقلی ہو گی جکہ چھوٹی پن ہی اصلی مانی جاتی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…