جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیس بک میں ایک بارپھر بڑی تبدیلی

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے ایک بار پھر نیوفیڈ کو تبدیل کردیا ہے جس کا مقصد غیر معیاری مواد اور جعلی خبروں کی روک تھام کرنا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق فیس بک نیوز فیڈ کے الگورتھم کو ایک بار پھر اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے تاکہ صارفین جعلی خبروں اور غیر معیاری مواد سے بچ سکیں۔فیس بک کے مطابق بہت کم تعداد میں لوگ روزانہ بہت زیادہ پبلک پوسٹس شیئر کرتے ہیں اور دیگر صارفین کی نیوز فیڈ کر اسپام مواد کی بھرمار کردیتے ہیں۔فیس کے مطابق کچھ افراد غیر معیاری مواد کے لنکس کو شیئر کرتے ہیں اور اس حوالے سے نیوزفیڈ

کو اپ دیٹ کیا جارہا ہے تاکہ صارفین ایسے لنکس سے بچ سکیں اور ایسی اسٹوریز دیکھ سکیں جو کہ معلوماتی اور تفریح سے بھرپور ہوں۔اس تبدیلی کے نتیجے میں کمپنی کے مطابق صارفین پر اسپام مواد شیئر کرنے والوں کا اثر رسوخ کم ہوگا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی کا اطلاق صرف لنکس جیسے مضامین پر ہوگا اور اس سے پیجز، ویڈیوز، فوٹوز اور اسٹیٹس اپ ڈیٹس وغیرہ متاثر نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیس بک نے فائنڈ وائی فائی نامی فیچر بھی متعارف کرایا تھااس فیچر کو استعمال کرکے فیس بک صارفین اپنے ارگرد مفت وائی فائی اسپاٹس کا پتہ لگاسکیں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…