جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

اب استعمال کریں ’’مفت وائی فائی انٹرنیٹ‘‘ فیس بک نے زبردست فیچر متعارف کروا دیا، پاکستان بھی شامل

datetime 1  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’مفت وائی فائی انٹرنیٹ‘‘ فیس بک نے زبردست فیچر متعارف کروا دیا، اس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ نے 4 دن قبل ہی 2 ارب صارفین کا ہدف عبور کیا ہے ، یہ ہدف عبور کرنے کے بعد فیس بک نے دنیا بھر میں اپنے صارفین کو مفت وائی فائی استعمال کرنے کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔گزشتہ ماہ 27 جون کو فیس بک نے

2 ارب صارفین کی حد عبور کی، جس کے فوری بعد ویب سائٹ نے تمام صارفین کو اپنی تصاویر پر مبنی ایک خصوصی وڈیو بنانے کی سہولت فراہم کی۔ اس کے 3 دن بعد فیس بک نے اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سوشل ویب سائٹ استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرا دیا۔یہ فیچر صارفین کا دو ارب ہونے پر فیس بک کی طرف سے تحفہ ہے۔ فیس بک نے اپنے ایپس فیچرز میں ’فائنڈ وائی فائی‘ نامی فیچر کا 30 جون اور یکم جولائی کی درمیانی شب سے آغاز کردیا ہے۔اس فیچر کو استعمال کرکے فیس بک صارفین اپنے اردگرد مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے والے مقامات کا پتہ لگا سکیں گے۔ فیس بک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا کہ اس فیچر کو شروع میں گزشتہ سال چند ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا، لیکن یکم جولائی 2017ء سے یہ فیچر دنیا کے تمام ممالک میں کام کرے گا۔ فیس بک کا یہ فیچر کمپنی کے لوکیشن میپ سے جڑا ہوتا ہے، جو صارف کو میپ کی مدد سے مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے والے مقامات کا پتہ بتاتا ہے۔ فائنڈ وائی فائی کے ذریعے صارف ان تمام مفت وائی فائی اسپاٹ کا پتہ لگا سکے گا، جو اس علاقے کے قریب ترین مقامات ہوں گے۔ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی صارفین بھی اس فیچر سے اب فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس فیچر کے تحت مفت وائی فائی استعمال کر سکتے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…