اسلام آباد(آئی این پی)موبائل کمپنی موبی لنک کو4 جی سپیکٹرم کا لائسنس دیدیا گیا۔ موجودہ دور حکومت میں یہ مسلسل تیسری سپیکٹرم نیلامی ہے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا کی ترقی کے ساتھ پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔ ہم ڈیجیٹل پاکستان کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
4 جی سپیکٹرم کی اس نیلامی سے 250 ارب روپے قومی خزانے میں جمع ہوں گے۔ جمعہ کو 4 جی سپیکٹرم لائسنس ایوارڈ کی تقریب ہوئی جس میں موبائل کمپنی موبی لنک کو 4 جی سپیکٹرم کا لائسنس دیا گیا۔ موجودہ دور حکومت میں یہ مسلسل تیسری سپیکٹرم نیلامی ہے۔ 4 جی لائسنس کی اس نیلامی سے قومی خزانے میں 250 ارب روپے جمع ہوں گے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا کی ترقی کے ساتھ پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔ ہم ڈیجیٹل پاکستان کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت انوشہ رحمن اور پی ٹی اے کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ موبائل کمپنی نے اپنے واجبات ادا کر دئیے ہیں۔ 4 جی سپیکٹرم کی اس نیلامی سے 250 ارب روپے قومی خزانے میں جمع ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں ڈیجیٹل پاکستان کا خواب پورا ہوتا نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ 3 سال میں پاکستان میں 60 میگا ہرٹزسپیکٹرم متعارف ہوئے۔ پاکستان میں سپیکٹرم لائسنس کی نیلامی کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے سفر میں میڈیا کا کردار بھی لائق تحسین ہے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خصوصی معاونت پر ان کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان 5 جی کی ٹیسٹنگ کرنے والا پہلا ملک ہو گا۔