واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)گولڈن آئی (پٹیا)کمپیوٹر وائرس نے دنیا میں کھلبلی مچا دی، 60ممالک متاثر،بھارت، امریکہ سمیت کئی ممالک کی بندرگاہوں پر کام متاثر، آسٹریلیا پر بھی شدید حملہ۔ تفصیلات کے مطابق گولڈن آئی(پٹیا )نامی خطرناک کمپیوٹر روائرس نے دنیا بھر میں کھلبلی مچا دی ہے۔ خطرناک کمپیوٹر وائرس کی وجہ سے بھارت میں ممبئی اور امریکہ میں لاس اینجلس سمیت 76 بندرگاہوں پر کام شدید متاثر ہوا ہے جبکہ آسٹریلیا میں ایک چاکلیٹ فیکٹری کی پیداوار رک چکی ہے۔ یہ خطرناک وائرس یوکرین سے بدھ کو
جاری ہوا جو نہایت تیز رفتاری میں دنیا میں تباہی مچا چکا ہے۔ اس وائرس کا نشانہ زیادہ تر ریونیو جنریشن، ٹیکس، اکائونٹنگ اور بکنگ کا کمپیوٹرائز نظام ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ہیکروں کی جانب سے امریکی سکیورٹی ادارے این سی اے کے ہیکنگ ٹولز کے مجموعے کو چرایا گیا تھا اور گولڈن آئی اسی ہیکنگ ٹولز کے مجموعے میں شامل ایٹرنل بلیو کا ہی ایک حصہ ہے۔آئی ٹی ماہرین نے گولڈن آئی نامی وائرس کے حوالے سے عالمی وارننگ بھی جاری کر دی ہے جبکہ اس کے تدارک کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔