اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے اکثر پلاسٹک بوتلوں پر لکھا دیکھا ہو گا کہ ان پر کچھ مخصوص کوڈ لکھے ہوتے ہیں کیا آپ جانتے ہیں ان خاص کوڈ کا کیا مطلب ہوتا ہے۔انہیں(RIC.Resin Identification Code))سمبل کہا جاتا ہے۔ان کی وجہ سے یہ پتہ لگانے میں آسانی ہوتی ہے کہ اس کو کس طرح رے سائیکل کرنا ہے۔اگر بوتل پر 1نمبر لکھا ہے تو اس بوتل کو سافٹ ڈرنکس ودیگر کھانے کی
اشیاء کیساتھ ری سائیکل کیا جاتا ہے۔اگر 2نمبر لکھا ہے تو اس بوتل کو دودھ کی بوتلوں کے ساتھ ری سائیکل کیا جائیگا۔نمبر 3لکھا ہو تو فاسٹ فوڈ سروس آئی ٹیمز کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ 4نمبر لکھا ہو تویہ پلاسٹک ڈبوں ،سٹراز،بوتلوں کے ڈھکن کیلئے استعمال کرتیہیں۔اگر نمبر 6لکھا ہے تو پیکنگ کے سامان کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔نمبر 7ہو تو مختلف پلاسٹک کی اشیاء کیساتھ ملایا جائیگا اور استعمال کیا جائیگا۔