اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی جہاز کا طویل سفر یوں بھی کافی بوریت کا حامل اور تھکادینے والا ہوتا ہے مگر اکانومی کلاس میں اس کی تنگ سیٹیں مسافروں کی مزید اکتاہٹ کا سامان بنتی ہیں۔ یہاں مسافر ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر بیٹھے ہوتے ہیں
ان کی خواہش ہوتی ہے کہ کسی طرح ان کی سیٹ تھوڑی سے کشادہ ہوجائے اور وہ سکون سے سفر کر سکیں۔اس معاملے میں مسافر خود کو بے بس سمجھتے ہیں، حالانکہ وہ اپنی سیٹ کو کشادہ کر سکتے ہیں۔ جی بالکل! جہاز کی سیٹوں میں ایک ایسا خفیہ بٹن لگا ہوتا ہے جس کے متعلق کم ہی مسافروں کو معلوم ہے اور جہاز کا عملہ بھی مسافروں کو اس بٹن کے متعلق نہیں بتاتا۔ ایک سابق ایئرہوسٹس گوٹ پورکرنے بتایا کہ جہاز کی ہر سیٹ کی کہنی رکھنے کی جگہ(Armrest) کے نیچے ایک خفیہ بٹن ہوتا ہے جسے دبانے سے کہنی رکھنے کے لیے بنی ہوئی یہ سپورٹ تھوڑی سی ساتھ والی سیٹ کی طرف سرک جاتی ہے، جس سے سیٹ کشادہ ہو جاتی ہے۔گوٹ پورکر نے مزید بتایا کہ یہ بٹن جہاز کے درمیان چلنے والے راستے کے ساتھ موجود سیٹوں کے علاوہ ہر سیٹ میں موجود ہوتا ہے، لہٰذا مسافر جب چاہیں اپنی سیٹ کشادہ کر سکتے ہیں اور اپنے سفر کو آرام دہ بنا سکتے ہیں۔