گرم ترین موسم کا مقابلہ ، بغیر بجلی کے کام کرنے والا ایئر کنڈیشنڈ بھی تیار
28
مئی 2017
اسلام آباد (آن لائن) ایک طرف قدرت کی طرف سے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گرمی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور دوسری طرف انسانی عقل گرمی کا توڑ کرنے کے لئے نت نئی تبدیلیوں اور ایجادات کا باعث بنتی چلی جا رہی ہے۔ انسان نے گرم ترین موسم کا مقابلہ کرنے کے لئے اب بغیر بجلی کے کام کرنے والا ایئر کنڈیشنڈ بھی تیار کر لیا ہے۔ اس اے سی کا نام گائزر رکھا گیا ہے اور اس اے سی کو چلانے کے لئے پورٹ ایبل بیٹری کا استعمال کیا گیا ہے
یہ ایک منجمد آئس پیک کی مددسے چلتا ہے۔ یہ ایک بہت چھوٹا اے سی ہے جو گرم موسم میں ایک کمرے کو کئی گھنٹوں تک ٹھنڈا رکھ سکتا ہے۔ یہ بیٹری اور بار بار استعمال ہونے والے آئس پیک کا امتزاج ہے اور اس کو ایک دن چلانے کا خرچہ ایک امریکی سینٹ سے بھی کم ہے ۔ اس کے اوپر لگا ہوا لکڑی کا باکس آئس پیک کو چار گھنٹے تک ٹھنڈا رکھتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں