کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے 11شہروں میں ایل ٹی ای سروس متعارف کرادی گئی ہے ۔پاکستان کے 11شہروں میں یہ سروس اوجیرپاکستان نامی ایک پاکستانی کمپنی نے متعارف کرائی ہے جس کامقصد کارپوریٹ سیکٹرمیں تیزترین انٹرنیٹ سروس متعارف کراناہے اوراس مقصدکےلئے کمپنی نے 10ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اوجیرپاکستان کی طرف سے کارپوریٹ سیکٹرمیں یہ سروس
متعارف کرانے کامقصدکاروباری اداروں کوآپریشن چلانے کےلئے تیزترین اوربغیرکسی تعطل کے وائرلیس بینڈوتھ کی فراہمی ہے ۔اوجیرکی طرف سے نئی متعارف کرائی جانے والی سروس فی صارف 100mbpsتک کی سپیڈ فراہم کرے گی ،جس شہروں میں یہ سروس متعارف کرائی گئی ہے ان میں فیصل آباد،سرگودھا،ملتان ،سیالکوٹ ،گوجرانوالہ ،گجرات ،رحیم یارخان ،حیدرآباد،سکھر،پشاوراورکوئٹہ شامل ہیں ۔