اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کو کیسا لگے گا اگر آپ اپنے بچے کی چیخ و پکار اور رونے دھونے کو الفاظ کے قالب میں ڈھالنے میں کامیاب ہوجائیں۔ یہ کوئی افسانوی بات نہیں بلکہ ایسا ممکن ہوچکا ہے۔ایسا اکثر ہوتا ہے کہ بچے کو بھوک بھی نہ لگی ہو، حتی کہ آپ نے بچے کو اس کی پسندیدہ لوری بھی سنا دی ہو اور بچہ ہے کہ چپ ہی نہ ہو رہا ہو۔ تب آپ سوچتے ہیں کہ ایسی کون سی جادو کی چھڑی ہو کہ جس کو گھماتے ہی آپ کو سمجھ آجائے کہ آپ کا بچہ کیوں رو رہا ہے۔
یوں سمجھئے کہ سائنس نے چھڑی آپ کےلئے تیار کردی ہے کیوں کہ ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اب وہ ایسا مترجم نظام بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس سے آپ بچے کے رونے کی آواز کو الفاظ میں ڈھال کر اس کو سمجھنے کے قابل ہوجائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ جدید نظام بچوں کے رونے کی آوازسے فریکوئنسی کا ایک خاص پیٹرین لے کر اس کو ڈیٹا بیس موجود مختلف آوازوں سے میچ کرتا ہے۔