جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اگر آپ کو واٹس ایپ پر یہ ایک پیغام موصول ہو تو کھولے بغیر فوری ڈیلیٹ کر دیں ورنہ بڑا نقصان ہو جائے گا؟

datetime 24  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے واٹس ایپ کو رنگین بنانے کی کوشش میں کہیں آپ کی زندگی بالکل بے رنگ نہ ہو جائے، لہٰذا اگر آپ کو ایک ایسا مسیج موصول ہو جس میں کہا گیا ہو کہ آپ اپنے واٹس ایپ کے رنگ تبدیل کر سکتے ہیں تو اسے فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیں۔

یہ ہیکروں کا بہت بڑا فراڈ ہے جس سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ اس مسیج کو نظر انداز کریں اور فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیں۔ یہ مسیج ایک ایسی ویب سائٹ کی جانب سے بھیجا جا رہا ہے جس کا نام واٹس ایپ سے ملتا جلتا بنانے کیلئے حروف کے ساتھ کچھ فنکاری کی گئی ہے، جس کی وجہ سے عام صارفین کو یہی لگتا ہے کہ یہ مسیج واٹس ایپ کی جانب سے آیا ہے۔ میسج میں لکھا ہوتا ہے”واٹس ایپ کے لئے نئے رنگ دستیاب ہیں۔ اب آپ اپنے واٹس ایپ کو اپنے پسندیدہ رنگوں کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں۔ “ مسیج میں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ یہ سہولت iOS ،ونڈوز ، ایپل اور بلیک بیری کے لیے دستیاب ہے ۔ ویری فکیشن کے بہانے آپ کو یہ سائٹ 12 دیگر دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کو بھی کہا جاتا ہے ۔ ویری فکیشن کی صورت میں صارفین کو بتایا جاتا ہے کہ انہیں کروم ویب سٹور سے ’بلیک واٹس‘ ایکسٹیشن ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گی، لیکن جب آپ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو دراصل آپ کے موبائل فون پر ایک وائرس ڈاؤن لوڈ ہو جاتا ہے ۔ انفرمیشن سکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں صارفین کی بڑی تعداد اس وائرس سے پہلے ہی متاثر ہو چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…