ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

نئے نوکیا3310کی حیرت انگیز قیمت سامنے آگئی

datetime 21  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں نیا نوکیا 3310رواں ماہ لانچ کردیاگیاہے جس کی قیمت 3103روپے مقررکی گئی ہے ۔بھار ت میں یہ نوکیا3310فن لینڈکی ایک کمپنی ایچ ایم ڈی نے لانچ کیاہے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت میں فن لینڈ کی موبائل ساز کمپنی پورے بھارت میں اپنے نئے نوکیا 3310 کررہی ہے جس کی قیمت ماڈل کی مناسبت سے صرف 3,310 روپے رکھی گئی ہے۔ نئے نوکیا 3310 کا ڈیزائن سرخ، پیلے،

نیلے اور سرمئی جیسے چار مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگاجبکہ اس میں دوسمیں استعمال ہوسکتی ہیں ۔فن لینڈکی اس موبائل سازکمپنی نے یہ بھی دعوی کیاہے کہ اس نوکیا3310کی بیٹری چارجنگ لگاتاراستعمال کرنے کی گنجائش 22گھنٹے سے بھی زائد ہے اوراس کاڈسپلے 2.4جبکہ اس کے فیچرزمیں دو میگا پکسل کا کیمرہ، ایل ای ڈی فلیش لائٹ اور یو ایس بی کی سہولت بھی موجود ہے۔ نئے نوکیا 3310 کی انٹرنل سٹورج 16 ایم جی جبکہ 32 جی بی کی ایکسٹرنل سٹورج کی آپشن موجود ہے۔ بھارت میں فن لینڈکی اس کمپنی نے یہ نیانوکیاموبائل 18مئی کومتعارف کرایاہے اورابھی تک اس کی فروخت کوشروع ہوئے تین دن ہی گزرے ہیں ۔۔ٹیکنالوجی کمپنی سی سی ایس اینسائٹ سے تعلق رکھنے والے بین ووُڈ کا کہنا ہے کہ اگر ایم ایم ڈی کوئی بھی دوسرا فون ریلیز کر رہی ہوتی تو شاید ہی ان کو اخباروں میں مشکل سے دو کالم کی جگہ ملتی۔ اس لحاظ نوکیا 3310 کا اعلان بہت اچھا فیصلہ تھا اور توقع ہے کہ یہ فون بہت بکے گا۔نوکیا 3310 کے بارے میں اعلان بارسلونا میں ہونے والے موبائل ورلڈ کانگریس کے شروع ہونے سے پہلے کیا گیا۔واضح رہے کہ نوکیا کمپنی اب خود فون نہیں بناتی۔نئے نوکیا 3310 کو ’’فیچر فون‘‘کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس میں انٹرنیٹ کی محدود سہولت موجود ہوگی اور اس کا کیمرا بھی صرف دو میگا پکزل کا ہوگا۔لیکن اس فون کی خاص بات اس کی بیٹری لائف ہوگیجس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ایک مہینے تک کا سٹینڈ بائی ٹائم دے سکتی جبکہ 22 گھنٹے کا ٹاک ٹائم بھی اس فون پر ملے گا.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…