بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سام سنگ اپنا کم قیمت سمارٹ فون ”زی فور“ لے آیا

datetime 19  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے اپنا کم قیمت نیا سمارٹ فون ”زی فور “ متعارف کرا دیا ہے، جو کہ اینڈرائیڈ کے بجائے سام سنگ کے اپنے آپریٹنگ سسٹم ٹیزین پر مشتمل ہوگا۔کمپنی کے مطابق اس فون میں کواڈ کور پراسیسر، ایک جی بی یم، 4.5 انچ کی اسکرین اور 5 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے

جبکہ یہ پہلی بار سمارٹ فون خریدنے والے صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو کہ سادہ ڈیوائس اور ایل ٹی ای کنکٹیویٹی چاہتے ہیں۔ان فونز کی خاص بات سام سنگ کا اپنا آپریٹنگ سسٹم ٹیزین ہے۔سام سنگ ایک کامیاب سمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم تیار کرنے کی خواہشمند ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سیریز کے فون میں اس کا تجربہ کیا جاتا ہے۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فلیگ شپ فونز میں اینڈرائیڈ کو برقرار رکھے گی مگر بتدریج ٹیزین پر مشتمل فونز کو ترقی پذیر ممالک میں پیش کیا جائے گا۔یہ نیا اسمارٹ فون زی فور بھی سب سے پہلے انڈیا میں رواں ماہ سے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کے بعد یہ دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔سام سنگ نے اس کی قیمت تو نہیں بتائی مگر اس کے فیچرز سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ 10 سے 12 ہزار پاکستانی روپے تک عام دستیاب ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…