پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

کم عمر ترین سائنسدان نے ایسی چیز ایجاد کر لی کہ پوری دنیا کے سائنسدان حیران رہ گئے!!

datetime 18  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) 18 سالہ سائنسدان رفعت شاہ رخ صرف 64 گرام وزنی،دنیا کا ہلکا ترین اور سب سے چھوٹا،چوکور،سیٹلائٹ یعنی مصنوعی سیارہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں،یہ سمارٹ فون سے بھی ہلکا ہے،شاہ رخ کے مطابق مصنوعی سیارے کی تیاری کے بعد اس نے دنیا بھر کے مصنوعی سیاروں کے سائز اور ان کے وزن کا جائزہ لیا۔

اس طرح مصنوعی سیارے کی تیاری تو ایک طرف اسے ان کے اوزان پر بھی تحقیق کرنا پڑی۔ اس کے بعد ہی اس نے اپنے مصنوعی سیارے کو دنیا کا سب سے چھوٹا اور کم وزن سیارہ قرار دیا،یہ سیارہ تھری ڈی پرنٹنگ مشین اور کاربن فائبر کے ذریعے تیار کیا گیا ہے اور اس میں جدید ترین کمپیوٹر سسٹم نصب ہے۔ یہ اپنے خصوصی سینسر کے ذریعے سے زمین کے مقناطیسی ماحول میں پرواز کرے گا۔مصنوعی سیارے کی تیاری پر 16 سو ڈالر خرچہ آیا،شاہ رخ نے اس سیارے کا نام بھارت کے سابق صدرایک ایٹمی پروگرام کے بانی عبدالکلام کے نام پر”کلام سیٹ” رکھا ہے۔ بھارت میں عبدالکلام کا دوسرا نام “میزائل مین” ہے۔ 12ویں جماعت کے طالبعلم رفعت شاہ رخ نے اس مصنوعی سیارے کی مدد سے ناسا کی جانب سے سکول کے طالبعلموں میں کروایا جانے والا خصوصی مقابلہ بھی جیت لیا۔27 ممالک سے 86 ہزار ڈیزائنوں میں کی شارٹ لسٹنگ میں 80 ڈیزئن منتخب کئے گئے۔جن میں شاہ رخ کا مصنوعی سیارہ اول انعام کا مستحق قرار پایا۔ یہ سیارہ چند منٹو ں میں خلا میں پہنچ جائے گا،تاہم اس میں چاند کے مدار میں داخل ہونے کی صلاحیت نہیں ہے۔ اب سائنسدان اس نقطے پر تحقیق کر رہے ہیں کہ تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے وہ خلائی سائنس میں کون سے انقلاب لا سکتے ہیں۔ شاہ رخ کا تعلق تامل ناڈو سے ہے اور وہ چنائی کے خلائی سٹیشن میں بہت دلچسپی رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…